the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ دیویندر فڑنویس مہاراشٹر کے اگلے وزیر اعلیٰ ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
یورپی ملک ڈنمارک کے دارالحکومت کوپن ہیگن میں ایک ایسی مسجد کا افتتاح کیا گیا ہے جو صرف خواتین کے لیے مخصوص ہے اور وہاں امامت کے فرائض بھی خواتین ہی ادا کریں گی۔

جرمن خبر رساں ادارے کے مطابق مسجد کا نام ’مریم مسجد‘ رکھا گیا ہے اور یہ اسکینڈی نیویا بھر میں میں خواتین کی پہلی مسجد ہے۔ اس مسجد کے قیام میں اہم کردار ادا کرنے والی خاتون شیریں خانقان کاکہنا تھا کہ اس مسجد میں امامت کے فرائض بھی صرف اور صرف خواتین ادا کریں گی جب کہ جمعے کی نماز میں بھی صرف خواتین کو مسجد آنے کی اجازت ہوگی۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ اس کے علاوہ اس



مسجد میں جتنی بھی سرگرمیاں ہوں گی ان میں مرد حضرات کو بھی حصہ لینے کی اجازت ہو گی اور ان کا خیرمقدم کیا جائے گا۔

شیریں خانقان کے والد کا تعلق شام سے ہے جب کہ ان کی والدہ فن لینڈ کی ہیں۔
دوسری جانب کوپن ہیگن کی سب سے بڑی مسجد کے امام وسیم حسین کا کہنا تھا کہ انہیں نہیں معلوم کہ اس مسجد کی کیوں ضرورت تھی اور اس کا کیا فائدہ ہوگا؟ ان کا ایک مقامی اخبار کو انٹرویو دیتے ہوئے کہنا تھا،’کیا ہمیں بھی اس کی تقلید کرتے ہوئے کوئی ایسی مسجد بنانی چاہیے، جو صرف اور صرف مردوں کے لیے ہو؟ اگر ہم ایسا کریں گے تو فوری طور پر ڈینش معاشرے میں شور مچ جائے گا۔‘

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.